آلو دھو کر ایک دیگچی میں ہلکے سے ابال لیں۔
اب ان کے چھلکے اتار لیں۔
ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں آلو ڈال کر گولڈن برا ون تل لیں۔
پھر تیل ٹھنڈا کرکے دوبارہ ڈبے میں ڈال دیں۔
جب سرو کرنا ہو تو تلے ہوئے آلو کڑاہی میں تیل کے بغیر ڈالیں۔
اس کے بعد باقی سارے مصالحے شامل کرکے ہلکا سا اسٹر فرائی کریں اور لیموں کا رس ڈال دیں۔
آخر میں اوپر سے پودینہ ڈالیں۔
مزیدار کھٹے آلو تیار ہیں۔