آم چھیل کر کاٹ لیں اور بلینڈر میں بلینڈ کرکے پیوری بنالیں۔
اب آم چینی اور پانی کے ساتھ مکس کریں اور چھان لیں۔
سٹرک ایسڈ اور میٹابائی سلفیٹ کو ایک چوتھائی کپ پانی میں الگ الگ گھول لیں۔
پھر چھنے ہوئے آم کے جوس میں گھلا ہوا میٹا بائی سلفیٹ اور سٹرک ایسڈ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
پھر یہ اسکوائش اسٹرلائزڈ بوتل میں بھر لیں۔
استعمال کرنے سے پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلائیں۔